1 hour ago
ایران میں نیتن یاہو کے ہمشکل دکاندار کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی
Webdesk
|
11 Nov 2026
تہران: ایران میں ایک دکاندار کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غیر معمولی مشابہت رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے دکان کا رخ کرنا چھوڑ دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے خریداروں نے اس سے خریداری بند کردی۔
مقامی رپورٹس کے مطابق تہران میں خشک میوہ جات، گری دار اشیا اور مٹھائیاں فروخت کرنے والے ایک دکاندار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد صارفین نے اس کے چہرے کے خدوخال، بالوں کے انداز اور تاثرات کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملتا جلتا قرار دیا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دکاندار کے حوالے سے طنزیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ متعدد صارفین نے اس کی دکان کے بائیکاٹ اور وہاں سے خریداری نہ کرنے کی اپیلیں بھی کیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق بائیکاٹ کی اس غیر متوقع مہم سے دکاندار کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے اور وہ اس صورت حال پر پریشان ہے۔
Comments
0 comment