سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ہو گئی
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2915 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گیا
Webdesk
|
11 Nov 2026
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3400 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2915 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گیا
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالرز کم ہو کر 4049 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی تھی
Comments
0 comment