بہن کے علاج اور تدفین کے انتظامات، میرا کا مریم نواز سے اظہار تشکر

بہن کے علاج اور تدفین کے انتظامات، میرا کا مریم نواز سے اظہار تشکر

میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کرگئی تھیں۔
بہن کے علاج اور تدفین کے انتظامات، میرا کا مریم نواز سے اظہار تشکر

Webdesk

|

10 Nov 2026

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے چھوٹی بہن شائستہ عباس کے علاج اور تدفین کے انتظامات میں مدد کرنے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کرگئی تھیں۔

میرا نے بہن کے علاج اور تدفین کے انتظامات میں مدد کرنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے فیس بک پر اپنی بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میری بہن کے علاج معالجے کے لیے ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بہن اس دنیا میں نہیں رہی لیکن مریم نواز کی اس مشکل ترین وقت میں کی گئی نیکی ہمیشہ زندہ رہے گی، ہم سب گھر والوں کو کبھی نہیں بھولے گی، اللہ آپ کو اسی طرح اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

 اداکارہ نے مزید لکھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی احسان مند ہوں جنہوں نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے میری بہن کی انگلینڈ میں تدفین میں مدد کے لیے بات کی اور پورے انتظامات کروائے، اللہ کے کرم اور آپ کی مدد سے میری مرحوم بہن کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں، اللہ آپ کو اِس کا اجر عطا فرمائے، آمین۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!