ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹر کی تنصیب کا فیصلہ

ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹر کی تنصیب کا فیصلہ

ورلڈ بینک سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے اس مد میں قرض لیا جائے گا
ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹر کی تنصیب کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

11 Nov 2026

پاکستان بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے اسمارٹ میٹر لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے 

وفاقی حکومت نے ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے زیرِ انتظام علاقوں میں اسمارٹ میٹر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضے حاصل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احسن اقبال کی زیرِ صدارت ایک اجلاس ہوا، کا میں مجوزہ منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت اس منصوبے کی مالی معاونت کے لیے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے مذاکرات کرے گی۔

منصوبے کے تحت بجلی کے موجودہ میٹروں کی جگہ جدید اسمارٹ میٹر نصب کیے جائیں گے۔ حکومتی توقع ہے کہ اس نظام سے بجلی چوری کی روک تھام، بلوں کی درستگی اور صارفین کو اضافی یا غلط بل بھیجے جانے کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!