سندھ میں سیلاب متاثرین کیلیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہوگئی، شرجیل میمن

سندھ میں سیلاب متاثرین کیلیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہوگئی، شرجیل میمن

2022 کے سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے مستقل مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں
سندھ میں سیلاب متاثرین کیلیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہوگئی، شرجیل میمن

Webdesk

|

10 Nov 2026

کراچی:  سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

 اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایس پی ایچ ایف کے تحت 24 اضلاع میں 10 لاکھ سے زائد مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کو مستقل اور محفوظ رہائش فراہم کرنا سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سیلاب متاثرین کی بحالی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 2022 کے سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے مستقل مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ خیرپور میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 67 ہزار 379 مکانات مکمل کر لیے گئے۔ سیلاب متاثرہ خواتین کو نئے تعمیر ہونے والے گھروں کیمالکانہ حقوق دیئے جا رہے ہیں۔

 خواتین کو گھروں کی ملکیت کے حقوق دینے کا اقدام ان کے تحفظ اور خودمختاری کے لیے اہم ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مکانات کی تعمیر سے مقامی مزدوروں، مستریوں اور ہنرمند افراد کو روزگار ملا۔ ہاسنگ منصوبے سے دیہی علاقوں کی معیشت کو بھی تقویت مل رہی ہے۔

 کسی بھی مستحق سیلاب متاثرہ خاندان کو گھر سے محروم نہیں رہنے دیں گے۔ مستحق افراد کی نشاندہی اور تعمیراتی معیار یقینی بنانے کے لیے جدید نظام کے تحت نگرانی جاری ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک سندھ حکومت کی کوششیں جاری رہیں گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!