زمبابوے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد تاریخ رقم کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

زمبابوے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد تاریخ رقم کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

زمبابوے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی میچ کی دونوں اننگز میں 500 سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
زمبابوے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد تاریخ رقم کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

Webdesk

|

10 Nov 2026

شارجہ: زمبابوے نے افغانستان کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی میچ کی دونوں اننگز میں 500 سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

زمبابوے نے پہلی اننگز میں 504 رنز اسکور کیے جبکہ دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 523 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔میچ کے آخری روز کریگ ایروین 206 اور ویسلے میڈھیویرے 100 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ڈرا ہوگیا۔ 41 سال اور 82 دن کی عمر میں ڈبل سنچری بنانے والے کریگ ایروین ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے معمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔

آخری روز زمبابوے نے 164 رنز تین کھلاڑی آٹ سے اپنی اننگز آگے بڑھائی۔ برائن بینیٹ نے نصف سنچری بنائی، جبکہ ڈیبیو کرنے والے انتم نقوی نے 61 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

ایروین اور میڈھیویرے نے چھٹی وکٹ کے لیے ناقابل شکست 208 رنز کی شراکت قائم کی جو ٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کی جانب سے اس وکٹ پر سب سے بڑی شراکت ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 13 نومبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!