کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

جمعے کو کراچی کے علاؤہ ٹھٹھہ، جامشورو، نوشہرو فیروز اور دیگر علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے
کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک

|

11 Nov 2026

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے باعث سندھ کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

پیش گوئی کے مطابق جمعہ کو کراچی، ٹھٹھہ، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور خنک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند چھا سکتی ہے۔ کراچی میں بھی جمعرات کو ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!