ٹرمپ کی وکیل کروڑوں ڈالرز کے معاہدے سے فارغ

ٹرمپ کی وکیل کروڑوں ڈالرز کے معاہدے سے فارغ

ٹرمپ نے مقف اختیار کیا ہے کہ علینا حبا نے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کا استعمال کر کے یہ بھاری رقم طے کی
ٹرمپ کی وکیل کروڑوں ڈالرز کے معاہدے سے فارغ

Webdesk

|

11 Nov 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق وکیل علینا حبا ملڈن کو وینزویلا کے ایک امیر خاندان کی ملکیت کمپنی کونکورڈ پارٹنرز نے اپنے 50 ملین ڈالر کے متنازع معاہدے سے فارغ کر دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز اور دیگر امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی نے چار نومبر کو خط کے ذریعے علینا حبا کو فرائض کی عدم ادائیگی اور 25 سالہ ترکش سرمایہ کار ترہان ملڈن سے شادی کے بعد کام میں عدم توجہی کے باعث ملازمت سے برطرف کیا۔

اگرچہ علینا حبا پہلے ہی کونکورڈ کے ذریعے تقریبا 14.5 ملین ڈالر کما چکی ہیں جو وہ اپنے پاس ہی رکھیں گی، تاہم اس معاہدے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید برہم دکھائی دیتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے علینا حبا کی جانب سے ان کی پشت پناہی میں وینزویلا ایک خاندان کے ساتھ 50 ملین ڈالر کے جنرل کونسل کا معاہدہ کرنے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ناگفتہ بہ اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے مقف اختیار کیا ہے کہ علینا حبا نے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کا استعمال کر کے یہ بھاری رقم طے کی، جس پر ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس رقم کا ایک حصہ آئندہ صدارتی لائبریری یا ٹرمپ سے وابستہ کسی دیگر ادارے کو عطیہ کریں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!