پولیس کا ربیعہ احسن کے شوہر کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پولیس کا ربیعہ احسن کے شوہر کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

مزید شواہد کے حصول اور تفصیلی تجزیے کے لیے دونوں موبائل فونز فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔
پولیس کا ربیعہ احسن کے شوہر کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

Webdesk

|

11 Nov 2026

راولپنڈی: راولپنڈی میں نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون اینکر پرسن ربیعہ احسن کی ہلاکت کے مقدمے کی تفتیش کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست شوہر اور ربیعہ کے موبائل فون چیٹ میں گھریلو تنازع یا ناچاقی کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں زیرِ حراست ملزم اور متوفی کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ (جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ) کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس تفتیشی ٹیم کو مقتولہ اور ملزم کے موبائل فونز کی چیٹنگ کے ابتدائی تجزیے سے کسی قسم کے گھریلو تنازع یا ناچاکی کے شواہد نہیں ملے ہیں، تاہم مزید شواہد کے حصول اور تفصیلی تجزیے کے لیے دونوں موبائل فونز فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!