نئے صوبوں کا فیصلہ ہوچکا صرف حدود کا تعین باقی ہے: فواد چوہدری

نئے صوبوں کا فیصلہ ہوچکا صرف حدود کا تعین باقی ہے: فواد چوہدری

پاکستان کو اس وقت جمہوری نظام اور طرزِ حکمرانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے
نئے صوبوں کا فیصلہ ہوچکا صرف حدود کا تعین باقی ہے: فواد چوہدری

Webdesk

|

11 Nov 2026

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کو بہتر طرزِ حکمرانی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ ہو چکا ہے، صرف حدود اور نقشہ بندی طے کرنا باقی ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جمہوری نظام اور طرزِ حکمرانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے.

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام خواب بن کر رہ گیا ہے جس کے لیے میثاق جمہوریت کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ اس معاملے کو 2029 تک لٹکانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ ان کے بقول دونوں جماعتوں نے سیاسی معاملات میں اپوزیشن جماعتوں کو پسِ پشت رکھ کر ’اِدھر ہم، اُدھر تم‘ کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ ہو چکا ہے، اب صرف ان کی حدود اور نقشہ بندی کا تعین ہونا ہے لیکن اگر یہ معاملہ سینیٹ انتخابات تک جا پہنچا تو پھر نئے صوبوں کا قیام مشکل ہوسکتا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!