ملک میں ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا

ملک میں ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج ذی القعدہ 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
ملک میں ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا

Webdesk

|

8 May 2024

اسلام آباد: ذیقعد کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقدہ ہوا،جس میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج ذی القعدہ 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

اس حوالے سے وزارت سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے یکم ذی القعدہ جمعہ 10 مئی کو ہوگی۔

چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے اکثر اور بیشتر مقامات پرمطلع صاف رہا اورکچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا۔

 پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ذیقعد کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رویت رہی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!