کراچی میں گھر سے 5 لاشیں برآمد، معاشی تنگ دستی پر خودکشی کا شک

کراچی میں گھر سے 5 لاشیں برآمد، معاشی تنگ دستی پر خودکشی کا شک

مرنے والوں میں میاں، بیوی، دو بچے اور پھپھو شامل ہیں
کراچی میں گھر سے 5 لاشیں برآمد، معاشی تنگ دستی پر خودکشی کا شک

ویب ڈیسک

|

13 Oct 2026

کراچی: گلشن حدید میں نجی رہائشی سوسائٹی کے ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ شاہ زیب، ان کی 40 سالہ اہلیہ صبا، پانچ سالہ بیٹی ایزل، چار سالہ بیٹی آریہ اور شاہ زیب کی 18 سالہ بہن شمائلہ شامل ہیں۔

حکام کے مطابق پانچوں افراد کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ہلاکتوں کی اصل وجہ معلوم کی جائے۔

آئی جی سندھ نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے، فرانزک تجزیے اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق مسلسل آگاہ رکھا جائے اور حقائق کی روشنی میں ذمہ داروں یا کسی مجرمانہ پہلو کا تعین کیا جائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!