7 hours ago
واٹس ایپ میں آخرکار اہم فیچر متعارف کرادیا
Webdesk
|
12 Oct 2026
واٹس ایپ میں ایسے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جو اب تک اس میسجنگ سروس کا حصہ نہیں مگر صارفین اس کا بہت زیادہ مطالبہ کرتے ہیں۔ جی ہاں واٹس ایپ میں میں بہت جلد صارفین اپنے میسجز کو شیڈول کرسکیں گے۔
یہ ایسا فیچر ہے جو اب تک میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں موجود نہیں۔
درحقیقت یہ حیرت انگیز ہے کہ ایک میسجنگ ایپ میں اب تک اس طرح کا میسجز شیڈول کرنے والا فیچر موجود نہیں۔WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں شیڈول میسجز فیچر دیکھنے میں آیا۔
اس فیچر سے صارفین اپنے پیغامات کو پہلے سے شیڈول کرکے انہیں مخصوص وقت میں بھیج سکیں گے۔ یعنی اپنا پیغام ٹائپ کرکے تاریخ اور وقت کا تعین کرنا ہوگا اور پھر وہ اس وقت خودکار طور پر ڈیلیور ہو جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر انفرادی اور گروپ چیٹس میں ٹیکسٹ پیغامات، لنکس، تصاویر اور ویڈیوز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں بھی محدود افراد کو دستیاب ہے مگر اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔
بس اپنا میسج لکھنے کے بعد کلک کرنے کی بجائے سینڈ آئیکون کو دبا کر رکھیں، جس پر ایک باکس اوپن ہوگا جس میں آپ میسج بھیجنے کے وقت اور تاریخ کا تعین کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ یہ باکس اسی صورت میں ںظر آئے گا، اگر یہ فیچر آپ کو دستیاب ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آپ 10 منٹ سے لے کر 2 ہفتوں کے درمیان کسی میسج کو شیڈول کرسکیں گے۔شیڈول کیے گئے میسج چیٹ انفو اسکرین کے اندر موجود دیکھے جاسکیں گے، جن کو ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
Comments
0 comment