حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کردیا

حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کردیا

ق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 13 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔
حکومت نے  پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کردیا

Webdesk

|

12 Oct 2026

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر  کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا،  ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 13 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!