2 hours ago
ریاض ایئرپورٹ پر حملے کے بعد فضائی آپریشن مزید 24 گھنٹوں کیلیے معطل
فضائی آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے پاکستان سے 34 پراوزیں منسوخ
ویب ڈیسک
|
12 Oct 2026
کراچی: ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع کے باعث پاکستان سے سعودی عرب کے دارالحکومت جانے والی 34 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے ریاض جانے والی 6، اسلام آباد سے 14، لاہور سے 12 اور پشاور سے 2 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے مدینہ اور دمام جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ لاہور سے دمام کے لیے 3 پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کے شیڈول کی تصدیق کرلیں۔
Comments
0 comment