ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی

سندھ کے بیشتر علاقوں، بشمول کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی

Webdesk

|

11 Nov 2026

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب کے بعض علاقوں اور شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے جو 12 نومبر کو مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور 14 نومبر کی صبح تک ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، مردان، سوات، دیر، چترال، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے، بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے، شمالی اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں، بشمول کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دن کے اوقات میں موسم نسبتا گرم رہ سکتا ہے۔

13 نومبر کو خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔

 اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!