لندن پولیس نے شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کا ڈرامہ بے نقاب کردیا

لندن پولیس نے شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کا ڈرامہ بے نقاب کردیا

شہزاد اکبر کی جانب سے خود پر تیزاب حملے کا دعویٰ سامنے آیا تھا
لندن پولیس نے شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کا ڈرامہ بے نقاب کردیا

Webdesk

|

7 May 2024

برطانیہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ثابت نہ ہونے پر پولیس نے تحقیقات روک دیں۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر پر برطانیہ میں تیزاب حملہ ثابت نہیں ہوسکا، جس کی وجہ سے پولیس نے تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہزاد اکبر کی جانب سے خود پر تیزاب حملے کا دعویٰ سامنے آیا تھا، جس کے بعد تحقیقات شروع ہوئیں تھیں، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

برطانوی پولیس کی جانب سے6 مال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے دوران شہزاد اکبر کی رہائش گاہ کے اطراف کیمرے چیک کیے اور کئی گھنٹوں کی فوٹیجز دیکھنے کے باوجود کوئی حملے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے تیزاب حملے کے دعوے ثابت نہ ہونے پر پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات کو روک دیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!