1 ہفتے میں پیٹرول 17 روپے 59 پیسے سستا، آج بھی کمی کا اعلان

1 ہفتے میں پیٹرول 17 روپے 59 پیسے سستا، آج بھی کمی کا اعلان

قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔
1 ہفتے میں پیٹرول 17 روپے 59 پیسے سستا، آج بھی کمی کا اعلان

Webdesk

|

11 Nov 2026

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔ پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر کم کرکے 335 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے گھٹا کر 364 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر 2026 سے ہوگا۔ قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 17 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔ اس سے قبل 7 نومبر کو پیٹرول 6 روپے 59 پیسے، جبکہ 11 نومبر کو 8 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔ اب مزید 3 روپے کمی کے بعد اس کی قیمت 335 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!