2 hours ago
یمنی حوثیوں کا آرامکو ریفائنری پر حملے کا دعویٰ
Webdesk
|
4 Oct 2026
صنعا: یمن کے حوثیوں نے ہفتے کو دعوی کیا کہ انہوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں آرامکو کی ایک ریفائنر ی کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
حوثیوں کے مطابق یہ حملہ سعودی عرب کی جانب سے یمنی دارالحکومت صنعا اور دیگر صوبوں پر کیے گئے حملوں کے جواب میں کیا گیا۔
یمنی حوثیوں نے سعودی عرب پر دارالحکومت صنعا میں 26 فضائی حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے ، حوثی سے وابستہ ٹی وی چینل کے مطابق سعودی طیاروں نے صنعا کو نشانہ بنایا، تاہم حملوں میں جانی نقصان یا اہداف کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
صنعا میں موجود صحافیوں نے دھماکوں کی آوازیں سننے اور جنگی طیاروں کو میزائل فائر کرتے دیکھا۔ ہفتے کو ریاض میں آرامکو کی ایک تنصیب کے قریب دھوئیں اور آگ کے بڑے بادل اٹھتے دیکھے گئے ۔
ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتایا کہ تنصیب کے اطراف سے دھواں اور شعلے بلند ہوتے نظر آئے ۔سعودی حکام نے فوری طور پر آرامکو کی کسی تنصیب پر حملے کی تصدیق نہیں کی، جبکہ آرامکو نے بھی تبصرے کے لیے رائٹرز کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔
امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی کابینہ کے اہم ارکان کی کیمپ ڈیوڈ میں خفیہ ملاقات ہوئی۔
Comments
0 comment