10 mins ago
امریکی گلوکارہ ملی سائرس اور موسیقار میکس مورنڈو شادی کے بندھن میں بندھ گئے
Webdesk
|
22 Nov 2026
ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ ملی سائرس نے اپنے قریبی دوست اور موسیقار میکس مورنڈو کے ساتھ شادی کرلی۔ دونوں کی شادی کی تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پام اسپرنگز میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملی سائرس اور میکس مورنڈو نے ہفتے 21 نومبر کو ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ شادی کی خاص بات یہ تھی کہ معروف میوزک بینڈ دی فلیمنگ لپس کے گلوکار وین کوائن نے شادی کی رسومات ادا کروائیں۔
شادی کی تقریب ایک سوئمنگ پول کے قریب منعقد ہوئی، جہاں سفید پھولوں سے سجا خوبصورت محرابی ڈھانچا بنایا گیا تھا۔ اس موقع پر ملی سائرس نے سفید ساٹن کا ایک روایتی عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا، جبکہ ان کے دولہا میکس مورنڈو سیاہ سوٹ میں نظر آئے۔
تقریب کے دوران ملی سائرس اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور عہد لیتے وقت ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔تقریب میں گلوکارہ کی والدہ ،والد، بہن اور دیگر قریبی عزیزوں کے علاوہ اداکارہ الزبتھ ہرلی بھی شریک ہوئیں۔
شادی کی تقریبات کا آغاز ایک روز پہلے عشائیے سے ہوا، جس کی کچھ جھلکیاں ملی کی سوتیلی بہن للی روز پرسل نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
عشائیے میں میزوں کو گہرے سرخ پھولوں اور چھوٹی موم بتیوں سے سجایا گیا تھا اور ان پر دولہا دلہن کے ناموں کے ابتدائی حروف ایم پلس ایم درج دیکھے گئے۔
Comments
0 comment