کراچی میں مغربی ہواں کے زیر اثر بارش کی پیشگوئی
ایک مغربی ہواں کی لہر ملک کے مغربی اور بالائی حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔
Webdesk
|
12 Nov 2026
کراچی: کراچی میں مغربی ہواں کے زیر اثر کل مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ایک مغربی ہواں کی لہر ملک کے مغربی اور بالائی حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔
جمعے کو جامشورو، ٹھٹھہ، قمبر شہداد کوٹ اور داود میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کراچی ہلکی بارش اور بوندا باندی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔
Comments
0 comment