44 mins ago
کراچی: بیٹے کے ہاتھوں باپ کا مبینہ لرزہ خیز قتل
Webdesk
|
22 Nov 2026
کراچی میں ایک ظالم بیٹا تیز دھار آلے سے باپ کا سر دھڑ سے جدا کرکے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں پیش آیا جہاں ایک گھر کے اندر بیٹے نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے کے وار سے 65 سالہ باپ کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت نصیر کے نام سے ہوئی ہے جس کا دھڑ گھر سے ملا ہے جبکہ ملزم بیٹا رضوان مقتول کا سر لے کر فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے مطابق ملزم رضوان کا دماغی توازن درست نہیں ہے، واقعے کے وقت باپ اور بیٹا گھر میں اکیلے تھے اور گھر کے دیگر افراد باہر گئے ہوئے تھے۔
پولیس نے ملزم رضوان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کی گئی تھی جس کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔
Comments
0 comment