10 روپے کا نوٹ ختم کرکے سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

10 روپے کا نوٹ ختم کرکے سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی
10 روپے کا نوٹ ختم کرکے سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

4 Nov 2026

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی جگہ اسی مالیت کا سکہ متعارف کرانے اور نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے نوٹوں کی تیاری میں جدید حفاظتی خصوصیات اور خصوصی مواد استعمال کیا جائے گا، جس سے جعلی کرنسی کی روک تھام میں مدد ملے گی اور نوٹوں کی عمر بھی بڑھ سکے گی۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ہنگامی صورت حال کے دوران وزیراعلیٰ کو حاصل بعض اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ فیصلے کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا ان اختیارات کے استعمال سے متعلق ماہانہ رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق بھی کردی۔ اس کے علاوہ کابینہ کمیٹیوں کے مختلف اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ملکی مالیاتی نظام، انتظامی امور اور دفاعی تعاون سے متعلق متعدد معاملات پر غور کیا گیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!