1 hour ago
طلاق کی خبریں: ریما خان کا اہم بیان سامنے آگیا
ریما خان نے کہا کہ وہ اس وقت کینیڈا میں ایک نجی ہسپتال کے فنڈ ریزنگ شوز میں مصروف ہیں
Webdesk
|
18 Nov 2026
کراچی: اداکارہ ریما خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی طلاق کی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کر دی۔
ریما خان نے کہا کہ وہ اس وقت کینیڈا میں ایک نجی ہسپتال کے فنڈ ریزنگ شوز میں مصروف ہیں اور ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی تمام خبریں حقیقت کے منافی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب سے فلم 'پنچھی پیارے' سائن کی ہے، میرے بارے میں جھوٹی خبروں کی بھرمار ہو گئی ہے۔
ریما خان نے واضح کیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں اور طلاق سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔
Comments
0 comment