14 mins ago
صنم جاوید نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا
شوہر عتیق ریاض کے ساتھ اب ذہنی ہم آہنگی نہیں جبکہ ازدواجی زندگی میں کئی مسائل پیدا ہوچکے ہیں، درخواست
ویب ڈیسک
|
7 Nov 2026
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے شوہر سے علیحدگی کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جیل میں قید صنم جاوید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ شوہر عتیق ریاض کے ساتھ اب ذہنی ہم آہنگی نہیں جبکہ ازدواجی زندگی میں کئی مسائل پیدا ہوچکے ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ مزید شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتیں، اس لیے خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔
صنم جاوید اور عتیق ریاض کی شادی 2009 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ صنم جاوید اس وقت 9 مئی مقدمات میں وہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
Comments
0 comment