ٹرمپ کی سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حوثیوں پر تنقید

ٹرمپ کی سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حوثیوں پر تنقید

حوثی بہت بری حرکتیں کر رہے ہیں، یہ اچھی بات نہیں۔
ٹرمپ کی سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حوثیوں پر تنقید

Webdesk

|

13 Oct 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر یمن کے حوثیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حوثیوں کے خلاف ممکنہ اقدامات سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حوثی بہت بری حرکتیں کر رہے ہیں، یہ اچھی بات نہیں۔

ٹرمپ کا یہ بیان سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر حملوں کے سلسلے کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں ریاض کا شاہ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور دمام کا شاہ فہد انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ امریکا حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں سعودی عرب کا ساتھ دینے کے امکان پر غور کرے گا، تاہم انہوں نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!