پاکستان کا پرچم نہ اٹھانے کی بات کرنے والوں کی نسل تباہ کردیں گے: فیصل واوڈا
Webdesk
|
13 Oct 2026
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا شو ختم ہو چکا ، آج جو کچھ ہورہاہے وہ میں ایک برس پہلے بتا چکا تھا، پاکستان کا پرچم نہ اٹھانے کی بات کرنے والوں کی نسل تباہ کردیں گے۔
اسلا م آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں صرف تباہی دیکھی۔
پاکستان سے بڑا کوئی نہیں ،خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کا حصہ بنی ہوئی تھی۔صوبہ نہ کسی کے باپ کا ہے اور نہ کسی کی جاگیر ہے،ہم سب پاکستان کے محافظ ہیں ، دہشتگردی ختم کرنی ہے،ہمیں اپنے سپہ سالار کی قدر کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کہانی اپنے بچوں کو سنانی ہے، یہ پارٹ ون ہے، پارٹ ٹو آئیگا ،پارٹ تھری بھی آسکتا ہے۔لیڈرز کی حالت دیکھیں ،کھڑے نہیں ہو سکتے ،انگریزی بول نہیں سکتے،ہم اگر 10گنا بڑے دشمن سے جنگ جیت سکتے ہیں تو باقی کیا مسئلہ ہے۔
افغان شہریوں کو نکالیں، کیوں انہیں صوبے میں رکھا ہوا تھا، ہمارے پاس ناکامی کا چانس نہیں، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفاد میں ہے۔
اگر یہ سیٹ اپ پرفارم نہیں کرسکا تو نیا آئے گا، عوام اب سر پر اس کو بٹھائے گی جو عوام کو کچھ دے گا،180دن میں پرفارمنس کر کے دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ترانے اور پرچم کی بے حرمتی کرنے والوں کو عوام نشان عبرت بنائیں،پی ٹی آئی کا شو ختم ہوچکا، 400 لوگوں کو لے جاکر طوفان برپا کرنے کی کوشش کی، عوام اب نعروں کے نام پر خوار نہیں ہوں گے۔
بلوچستان حکومت کا بھی فین نہیں لیکن وہاں دہشتگردی ختم کرنے کی نیت ہے، گرفتاریاں ملی بھگت سے ہوئیں،گرفتاری کرانے کیلیے سب خود سامنے آئے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی صوبہ ٹوٹنے نہیں جارہا، محافظ شہید ہوں اور آپ مزے کریں یہ نہیں ہوگا، پاکستان کو ری بوٹ کرنے کا آپشن دیکھ رہے ہیں۔
پولیٹیکل کپیٹل اب کسی جماعت کے پاس نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان پاکستان کی ترقی میں ہمارے ساتھ ہیں۔
Comments
0 comment