سونا پھر سے مہنگا ہوگیا

سونا پھر سے مہنگا ہوگیا

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روہے مہنگا ہو گیا. جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ، 40 ہزار 836 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
سونا پھر سے مہنگا ہوگیا

Webdesk

|

13 Oct 2026

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطاب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روہے مہنگا ہو گیا. جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ، 40 ہزار 836 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 771 روپے کی کمی سے 3 لاکھ ، 77 ہزار 945 روپے کا ہو گیا۔اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کا بھا بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 532  روپے پر برقرار رہا۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھنے کے بعد 4 ہزار 183  ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 4 لاکھ ،39 ہزار، 936 روپے پر آ گئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!