ریاض میں آئل فیکٹری کے قریب دھوئیں کے بادل، حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی!

ریاض میں آئل فیکٹری کے قریب دھوئیں کے بادل، حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی!

یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں
ریاض میں آئل فیکٹری کے قریب دھوئیں کے بادل، حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی!

ویب ڈیسک

|

3 Oct 2026

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں آرامکو کی ایک تنصیب کے قریب آگ کے شعلے اور دھوئیں کے گہرے بادل دیکھے گئے ہیں، تاہم سعودی حکام یا آرامکو کی جانب سے واقعے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک عینی شاہد نے ریاض میں آرامکو تنصیب کے قریب آگ اور دھواں اٹھتے دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جنہیں حوثیوں نے سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اب تک حوثیوں یا کسی دوسرے گروہ نے ریاض میں آرامکو تنصیب کے قریب پیش آنے والے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے حوثیوں نے ینبع میں آرامکو تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ سعودی عرب نے طائف اور ینبع کی جانب داغے گئے 6 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!