امریکا اور بھارت میں زلزلہ، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا

امریکا اور بھارت میں زلزلہ، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا

زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے
امریکا اور بھارت میں زلزلہ، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا

Webdesk

|

7 Oct 2026

الاسکا: امریکی ریاست الاسکا اور بھار ت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ایلینیوا شہر کے قریب جبکہ گہرائی 87.3 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

 الاسکا بحرالکاہل کے رنگ آف فائر کے اوپر واقع ہے، جو ایک ایسا علاقہ ہے جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں ملتی ہیں اور انکے درمیان رگڑ سے زلزلے آتے ہیں۔

علاوہ ازیں بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے،خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق زلزلے کا مرکز اتراکھنڈ میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بعض مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!