سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

Webdesk

|

7 Oct 2026

کراچی: پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے اور چاندی کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 7 اکتوبر 2026 کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی. جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ بازار میں 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 2 ہزار 658 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے جبکہ 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 2 ہزار 436 روپے کمی سے 3 لاکھ 41 ہزار 432 روپے کا ہوگیا ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 488 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط چاندی کی قیمت 86 روپے کم ہوکر 5 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 31 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 119 ڈالر پر آگئے جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 1 ڈالر کمی کے بعد 60.10 ڈالر ہوگئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!