2 hours ago
خالو نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا
Webdesk
|
7 Oct 2026
راولپنڈی: راولپنڈی میں خالو نے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ واقعہ خیابان سرسید ڈھوک نجو میں پیش آیا جہاں کم عمر لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی لاش گھر کے قریب ایک دوسرے گھر سے برآمد کی گئی ہے، لڑکی گزشتہ رات گھر سے لاپتا ہوئی تھی جس کے اغوا کا مقدمہ کل تھانہ پیر ودھائی میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ گھر سے مدرسے جانے کیلئے نکلی تھی اور واپس نہیں آئی جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت ممریز کے نام سے ہوئی جو مقتولہ کا خالو بھی ہے۔
دوسری جانب لڑکی کے والد نے کہا کہ ان کی بیٹی گزشتہ روز 2 بجے سے غائب تھی اور آج اس کی لاش گھر کے قریب میرے ہم زلف کے گھر سے ملی۔
پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
Comments
0 comment