ڈیڑھ گھنٹہ سوئیں اور لکھ پتی بن جائیں! انوکھا مقابلہ

ڈیڑھ گھنٹہ سوئیں اور لکھ پتی بن جائیں! انوکھا مقابلہ

یہ انوکھا مقابلہ جاپان میں ہوا، جہاں کے لوگ سخت محنتی مانے جاتے ہیں اور محنت کے لیے نیند کو بھی قربان کرتے ہیں۔
ڈیڑھ گھنٹہ سوئیں اور لکھ پتی بن جائیں!  انوکھا مقابلہ

Webdesk

|

7 Oct 2026

دنیا میں شاید ہی کوئی شخص ہو جو امیر نہ ہونا چاہتا ہو اور اس کے لیے بعض لوگ ساری زندگی لگا دیتے ہیں۔ کچھ کروڑ پتی اور ارب پتی بن کر اپنا خواب پا لیتے ہیں اور کچھ راہ کی دھول میں مٹ جاتے ہیں۔

تاہم دنیا میں ایک ایسا انوکھا مقابلہ ہوا، جس میں لاکھوں کی دولت حاصل کرنے کے لیے برسوں کی محنت درکار نہیں بلکہ صرف ڈیڑھ گھنٹے سونا تھا اور جب وہ جاگے تو لکھ پتی بن چکے تھے۔

یہ انوکھا مقابلہ جاپان میں ہوا، جہاں کے لوگ سخت محنتی مانے جاتے ہیں اور محنت کے لیے نیند کو بھی قربان کرتے ہیں۔

جاپان میں لوگوں کے ایک گروپ نے خود کو نیند کے ماہرین کا نام دے کر ایک ایسے مقابلے میں حصہ لیا، جس میں کامیابی کے لیے صرف لیٹنا، پرسکون ہونا اور جتنی جلدی ممکن ہو نیند کی آغوش میں چلے جانا ضروری تھا۔

گزشتہ روز جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والا یہ منفرد مقابلہ نیند سے متعلق مصنوعات تیار کرنے والی ایک کمپنی کے زیر اہتمام ہوا جس میں شرکا کو صرف 90 منٹ کے لیے سونا تھا۔

مقابلے میں شریک درجنوں افراد کو نیند کی نگرانی کرنے والے سینسرز سے لیس کیا گیا اور مدھم روشنی والے ماحول میں آرام دہ گدوں پر لٹایا گیا۔ بعض شرکا اپنے پسندیدہ کھلونے یا سلیپ ڈولز بھی ساتھ لائے تھے۔

مقابلے کے لیے سادہ ہدایت تھی کہ زیادہ سے زیادہ 90 منٹ تک سویا جائے۔ سب سے بہترین نیند کرنے والے کے لیے 20 لاکھ ین سے زائد (35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!