3 hours ago
اسپتال میں نابالغ ٹرینی نرس سے جنسی زیادتی
متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس سے شکایت کی تھی جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
Webdesk
|
6 Oct 2026
ممبئی: بھارت میں شہر کے سری سائی سرینواسا ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کے ایم ڈی تاریا نائک کو نابالغ ٹرینی نرس کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس سے شکایت کی تھی جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نابالغ ہے اور اسپتال میں ٹرینی نرس کے طور پر کام کر رہی تھی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے تاریا نائک کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا اور فاضل مجسٹریٹ نے اسے جیل بھیج دیا۔
Comments
0 comment