بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
Webdesk
|
7 Oct 2026
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات سے انکار نہیں کر رہے لیکن غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہئیں۔
بیرسٹر گوہر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے مذاکرات کا کامیاب ہونا ناگزیر ہے، گورنر راج یا ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے، صوبہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقاتوں سمیت گرفتار رہنماں کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے ڈاکٹر لندن سے نہیں بلایا گیا، وہ لاہور میں بھی ہوتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے مذاکرات کی مشروط پیشکش کی ہے، حکومت ہم پر قدغنیں لگا رہی ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاسی لوگ غیرمشروط طور پر بیٹھتے ہیں، مذاکرات سے انکار نہیں کیا لیکن غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا حکومت نے باہر نکل کر اندر والی چیزیں ڈسکس کیں، جتنا وقت پریس کانفرنسز پر لگایا اتنا وقت مذاکرات پر لگایا ہوتا تو مسئلہ ہو جاتا، حکومتی ارکان سے رابطے ہیں اور کوشش ہے کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا محسن نقوی سے رات کو کوئی ملاقات نہیں ہوئی، علامہ ناصر عباس سے ملاقات کے لیے آیا اور آل پارٹیز کانفرنس پر مشاورت کی، علامہ راجا ناصر عباس نے درست نے کہا مشروط مذاکرات نہیں ہوتے، ہم نے مذاکرات پر واضح کیا کہ اسی سے مسائل حل ہوں گے۔
Comments
0 comment