مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کے قریب خودکش حملے کی کوشش کی افواہیں بے بنیاد قرار
Webdesk
|
2 Oct 2026
سعودی حکام نے مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے قریب خودکش حملہ آور کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔
حکام کے مطابق ایک شخص کو راہگیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، تاہم خودکش حملے کی کوشش یا دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر مختلف دعوے گردش کر رہے تھے کہ دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے ایک مبینہ خودکش حملہ آور خانہ کعبہ کی جانب بڑھا.تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔
خانہ کعبہ مسجد الحرام کے وسط میں واقع ہے اور مسلمانوں کے لیے اسلام کا مقدس ترین مقام ہے۔سعودی حکام کے وضاحتی بیان کے بعد خودکش حملہ آور سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات کی سرکاری طور پر تردید ہوگئی ہے۔
Comments
0 comment