6 hours ago
مدینہ منورہ اور گردونواح میں بارانِ رحمت ، موسم نکھر گیا
مدینہ منورہ اور گردونواح میں بارانِ رحمت خوب جم کر برسی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا
Webdesk
|
2 Oct 2026
ریاض: مدینہ منورہ میں بارانِ رحمت سے موسم خوشگوارہوگیا۔مسجد نبوی میں بھی بارش کے باعث روح پرور مناظردیکھنے میں آئے،مدینہ منورہ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیاجبکہ صحرائی وادیاں پانی سے بھرگئیں۔
مدینہ منورہ اور گردونواح میں بارانِ رحمت خوب جم کر برسی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،مسجد نبوی میں بارش کے باعث روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے، زائرین نے بارش برسنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور خصوصی دعائیں مانگیں۔
Comments
0 comment