دورانِ پرواز فضائی میزبانوں پر تشدد، امریکی اداکارہ گرفتار

دورانِ پرواز فضائی میزبانوں پر تشدد، امریکی اداکارہ گرفتار

سلمی بلیئر پر ایک فضائی میزبان کو مکے مارنے اور دوسرے کو کاٹنے کا الزام ہے
دورانِ پرواز فضائی میزبانوں پر تشدد، امریکی اداکارہ گرفتار

Webdesk

|

13 Oct 2026

واشنگٹن: امریکی اداکارہ سلمی بلیئر کو لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز میں مبینہ طور پر فضائی عملے کے ارکان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز میں پیش آنے والے واقعے میں فضائی عملے کے 2 ارکان زخمی ہوئے جن میں سے 1 کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 54 سالہ اداکارہ کو اتوار کی رات نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرواز کی لینڈنگ کے بعد حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سلمی بلیئر پر ایک فضائی میزبان کو مکے مارنے اور دوسرے کو کاٹنے کا الزام ہے، اس واقعے کے بعد پولیس اور طبی عملے کو بھی طلب کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیو یارک کے علاقے کوئنز کی عدالت میں امریکی اداکارہ پر ہسپتال منتقلی کے دوران پولیس اہلکار اور نرس پر مبینہ حملے کے 2 الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

 جس کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت کے لیے 20 ہزار ڈالرز نقد یا 60 ہزار ڈالرز کے بانڈ کی شرط مقرر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سلمی بلیئر کے نمائندے نے مقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ کو دورانِ پرواز طبی ہنگامی صورتِ حال پیش آئی تھی، جس کے نتیجے میں مبینہ واقعہ پیش آیا، لینڈنگ کے فورا بعد انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور اب ان کی حالت مستحکم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیلٹا ایئر لائنز نے اس واقعے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی مسافروں اور عملے کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور غیر ذمے دارانہ یا غیر قانونی رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی رکھتی ہے،رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی بھی طیارے کے اندر پیش آنے والے مبینہ حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ واقعہ سلمی بلیئر کے ساتھ پیش آنے والا پہلا فضائی تنازع نہیں بلکہ 2016 میں بھی ایک پرواز کے دوران اداکارہ کی طبیعت اور رویے سے متعلق ایسا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔

بعد ازاں سلمی بلیئر نے بتایا تھا کہ میں نے ادویات کے ساتھ شراب کا استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے مجھے کچھ یاد نہیں رہا اور میں نے ایسے کام کیے جن پر مجھے افسوس ہوا، تاہم موجودہ واقعے کی وجوہات کے بارے میں ان کے نمائندے نے صرف طبیعت کی خرابی کا ذکر کیا ہے

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!