ایران کی امریکا میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق
ایرانی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم امریکا میں رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تیار ہے۔
Webdesk
|
22 Apr 2026
تہران: ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم امریکا میں رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تیار ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لیے ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔
اس سے پہلے فیفا کے صدر بھی کہہ چکے ہیں، کہ ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم شرکت کرے گی۔
واضح رہے کہ ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے، یہ ورلڈکپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے شروع ہوگا۔
Comments
0 comment