جی جی حدید نے اپنی پسندیدہ بالی ووڈ فلم کا نام بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا

جی جی حدید نے اپنی پسندیدہ بالی ووڈ فلم کا نام بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا

برطانوی ماڈل نیلم کور گل نے انسٹاگرام پر اپنے ہالووین کاسٹیوم کی تصاویر شیئر کی ہیں
جی جی حدید نے اپنی پسندیدہ بالی ووڈ فلم کا نام بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا

Webdesk

|

2 Nov 2026

نیویارک: معروف امریکی ماڈل جی جی حدید نے اپنی پسندیدہ بالی ووڈ فلم کا نام بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

برطانوی ماڈل نیلم کور گل نے انسٹاگرام پر اپنے ہالووین کاسٹیوم کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی مشہور فلم کبھی خوشی کبھی غم کے کردار پوجا شرما (پو) کے روپ میں نظر آئیں۔

 نیلم کور گل نے تصاویر کے ساتھ فلم کے مشہور مکالمے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بتا کیسی لگی؟ انہوں نے اپنے لباس کو 2000 کی دہائی کے بالی ووڈ فلمی انداز سے متاثر قرار دیتے ہوئے کرینہ کپور کو ملکہ بھی کہا۔

نیلم کی اس پوسٹ پر جی جی حدید نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ فلم بہت پسند ہے۔ جی جی حدید کے اس انکشاف پر مداحوں نے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!