وزیراعلی پنجاب کیخلاف متازع ٹویٹ، پی سی بی نے نسیم شاہ کیخلاف ایکشن لے لیا
ویب ڈیسک
|
27 Mar 2026
وزیراعلیٰ مریم کے خلاف ’کوئین‘ ٹوئٹ پر پی سی بی نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی پی ایس ایل ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور قومی کرکٹر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کے ساتھ ساتھ میڈیا پالیسی اور ضوابط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
شوکاز نوٹس پی سی بی کے تادیبی فریم ورک کے مطابق دیا گیا ہے۔ نسیم شاہ کو مقررہ وقت میں جواب دینا ہوگا۔ ان کے جواب کی وصولی اور جائزہ لینے کے بعد، پی سی بی قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔
پی سی بی پیشہ ورانہ معیارات، معاہدے کی ذمہ داریوں اور کھیل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے مریم نواز کی گراؤنڈ آمد پر ایک ٹویٹ کیا گیا جس کے بعد فاسٹ بولر نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔
Comments
0 comment