ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ ساؤتھ افریقہ کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا

ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ ساؤتھ افریقہ کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ ساؤتھ افریقہ کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا

Webdesk

|

4 Mar 2026

کولکتہ: نیوزی لینڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ مارکو یانسن 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ ایڈن مارکرم 18، ڈی کوک 10، ڈیوالڈ بریوس 34، ڈیوڈ ملر 6، اسٹبز 29 رنز بناکر آٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، مک کونکی اور رچن رویندرا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے فن ایلن اور ٹم سائفرٹ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!