سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

سرفراز احمد پاکستان کی بنگلادیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں ذمے داریوں کا آغاز کریں گے۔
سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

Webdesk

|

4 Mar 2026

 اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو موجودہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

سرفراز احمد  پاکستان کی بنگلادیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں ذمے داریوں کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ خالی تھا، اظہر محمود جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ تھے۔پاکستان ٹیم مئی میں بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

 یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027ء کا حصہ ہے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے شروع ہو گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!