پی ایس ایل 11: بنگلادیش نے مستفیض الرحمان کو 6کروڑ سے زائد میں خرید لیا

پی ایس ایل 11: بنگلادیش نے مستفیض الرحمان کو 6کروڑ سے زائد میں خرید لیا

لاہورقلندز نےمعاہدےکی تصدیق کر دی
پی ایس ایل 11: بنگلادیش نے مستفیض الرحمان کو 6کروڑ  سے زائد میں خرید لیا

ویب ڈیسک

|

5 Feb 2026

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے بنگلہ دیش کے مایہ ناز فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو براہِ راست معاہدے کے تحت دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

فرنچائز کے مطابق اس معاہدے پر 6 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

لاہور قلندرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مستفیض الرحمان کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ پیغام میں کہا گیا کہ مستفیض 2016 اور 2018 میں بھی قلندرز کا حصہ رہ چکے ہیں اور اب ایک بار پھر ٹیم کے خاندان میں واپس آ گئے ہیں۔

مستفیض الرحمان نے رواں ماہ کے آغاز میں پی ایس ایل کے پلیئر رجسٹریشن میں خود کو شامل کرایا تھا، جس کے بعد لاہور قلندرز نے انہیں براہِ راست سائن کر لیا۔ اس سے قبل انہیں انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا تھا، حالانکہ وہ دسمبر میں ہونے والی منی نیلامی میں بھاری رقم میں منتخب ہوئے تھے۔

30 سالہ مستفیض الرحمان کو محدود اوورز کرکٹ میں تجربہ کار بولر مانا جاتا ہے۔ وہ خاص طور پر ڈیتھ اوورز میں اپنی کٹر گیندوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ وہ آئندہ سیزن کے لیے آئی پی ایل کا معاہدہ حاصل کرنے والے واحد بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی تھے۔

بعد ازاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ان کی ریلیز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

ان حالات کے بعد بنگلہ دیش میں آئی پی ایل کی نشریات بھی بند کر دی گئیں، جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، جسے منظور نہیں کیا گیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے مستفیض الرحمان کی واپسی کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!