پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا
پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

Webdesk

|

7 May 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے پی سی بی نے کہا کہ پاکستان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا، آسٹریلیا ون ڈے ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پی سی بی نے کہا کہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 4 بجے ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ سیریز مارچ/اپریل 2022ء کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہو گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!