پہلی بار اولمپکس کی 128 سالہ تاریخ میں کرکٹ کے مینز اور ویمنز ایونٹس بھی شامل

پہلی بار اولمپکس کی 128 سالہ تاریخ میں کرکٹ کے مینز اور ویمنز ایونٹس بھی شامل

میزبان ملک امریکہ کو براہ راست یا رینکنگ معیار کے تحت کوالیفائی کرنے کا موقع دیا گیا ہے
پہلی بار اولمپکس کی 128 سالہ تاریخ میں کرکٹ کے مینز اور ویمنز ایونٹس بھی شامل

Webdesk

|

29 Jun 2026

لاس اینجلس: اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی شاندار اور تاریخی واپسی ہونے جا رہی ہے جہاں مردوں اور خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

 اس بار دونوں ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور مقابلے انتہائی سخت ہونے کی توقع ہے۔لاس اینجلس سمر اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی کو عالمی سطح پر ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ کھیل دہائیوں بعد دوبارہ اولمپکس کا حصہ بن رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خواتین کے ایونٹ میں آسٹریلیا، برطانیہ، بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے تقریبا اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے جبکہ باقی نشستوں کا فیصلہ عالمی کارکردگی اور کوالیفائنگ نظام کے تحت ہوگا۔ مردوں کے ایونٹ میں بھی دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پہلی بار اولمپک کوالیفائر 2027 متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے مردوں اور خواتین دونوں ایونٹس کی آخری ٹیمیں فائنل ہوں گی۔ اس نئے نظام کو کرکٹ کی عالمی ساخت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

میزبان ملک امریکہ کو براہ راست یا رینکنگ معیار کے تحت کوالیفائی کرنے کا موقع دیا گیا ہے تاہم اسے اس کے لیے مخصوص آئی سی سی معیار پر پورا اترنا ہوگا۔

ویسٹ انڈیز بطور مشترکہ ٹیم براہ راست اولمپکس میں شامل نہیں ہوگا بلکہ کیریبین خطے سے علیحدہ کوالیفائنگ نظام کے ذریعے نمائندگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔تمام میچز پومونا میں خصوصی طور پر تیار کردہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جہاں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 ہر ٹیم 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گی اور سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں کے لیے سخت مقابلہ ہوگا۔

آئی سی سی کے چیئرمین کے مطابق اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی کھیل کی عالمی ترقی کے لیے ایک تاریخی موقع ہے جو نئی نسلوں کے لیے نئے دروازے کھولے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!