امریکی ایئر پورٹ پر میسی کو سیکیورٹی چیکنگ کا سامنا، مداح حیران
Webdesk
|
2 Jul 2026
نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میزبان امریکہ میں ایئر پورٹ پر فٹبال کی دنیا کے لیجنڈ میسی کو سیکیورٹی چیکنگ کا سامنا, میامی میں حیران کن لمحہ، مداح حیران رہ گئے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران امریکا میں بعض اسٹار کھلاڑیوں سمیت مختلف ٹیموں کی مجرمانہ انداز میں تلاشی پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
امریکا کے مختلف ایئرپورٹس کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں سینیگال، ازبکستان اور جرمن ٹیم کو سخت تلاشی کے عمل سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ عراق اور ایران کی ٹیم کو بھی ایئرپورٹ پر امیگریشن مسائل کا سامنا رہا، بعض کھلاڑیوں کو گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے عمل سے گزرنا پڑا جبکہ سپورٹ اسٹاف کے کئی ممبران کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔
سب سے پہلے سینیگال ٹیم کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سینیگال کے کھلاڑیوں کو ٹیم کی جرسیوں میں ہوائی اڈے کے رن وے پر اپنے سامان کے قریب کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جہاں سیکیورٹی اہلکار ان کی جانچ پڑتال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی کھلاڑیوں کے ٹرمینل میں داخل ہونے سے قبل کی گئی تھی۔ اسی طرح ازبکستان کی ٹیم کی نیدرلینڈز کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے آمد کے موقع پر سراغ رساں کتوں اور جدید سیکیورٹی آلات کے ذریعے تلاشی لی گئی۔
طاقتور ترین یورپی ملک جرمنی کی ٹیم بھی امریکی امیگریشن حکام کی سخت سیکیورٹی جانچ سے نہ بچ سکی۔
آئیوری کوسٹ کے خلاف اہم میچ سے قبل جرمن ٹیم کو ٹورنٹو روانگی کے دوران سخت سیکیورٹی مراحل سے گزرنا پڑا۔
اب سپر اسٹار لیونل میسی کی چیمپیئن ٹیم ارجنٹینا کو بھی جرمن ٹیم جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا جب جہاز میں بیٹھنے سے قبل ان کی سخت تلاشی لی گئی۔
Comments
0 comment