ہاکی کے میدان سے اچھی خبر، پاکستان نے 8 برس بعد فائنل میں رسائی حاصل کرلی
قومی ٹیم نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دی
ویب ڈیسک
|
6 Mar 2026
ہاکی کے میدان سے پاکستان کیلیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
تفصیلات نے مطابق پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کو شکست دے کر 8 برس بعد آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ 2026 میں رسائی حاصل کرلی۔
پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مصر کے شہر اسماعیلیہ کے گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں، قومی ٹیم نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔
پاکستان نے تمام شعبوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور میچ پر آخری وقت تک اپنی گرفت برقرار رکھی۔
Comments
0 comment