ٹریفک اہلکار کو کچلنے کا مقدمہ، مجید اچکزئی کی ضمانت منسوخ، 14 سال قید کا حکم

ٹریفک اہلکار کو کچلنے کا مقدمہ، مجید اچکزئی کی ضمانت منسوخ، 14 سال قید کا حکم

واضح رہے کہ واقعہ جون 2017 میں کوئٹہ کے جی پی او چوک پر پیش آیا تھا
ٹریفک اہلکار کو کچلنے کا مقدمہ، مجید اچکزئی کی ضمانت منسوخ، 14 سال قید کا حکم

ویب ڈیسک

|

10 Nov 2026

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس اہلکار کی گاڑی تلے کچل کر ہلاکت کے مقدمے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کی بریت کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

جسٹس عامر رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل بینچ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مجید اچکزئی کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 320 کے تحت سزا سنائی۔ عدالت نے انہیں مقتول کے قانونی ورثا کو دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے مجید اچکزئی کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ واقعہ جون 2017 میں کوئٹہ کے جی پی او چوک پر پیش آیا تھا، جہاں ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر عطااللہ سڑک کے درمیان کھڑے ہوکر ٹریفک رواں دواں رکھنے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ اسی دوران زرغون روڈ سے اسمبلی کی جانب سے آنے والی مجید اچکزئی کی گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد مجید اچکزئی کو گرفتار کیا گیا، تاہم بعد ازاں وہ ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔ کوئٹہ کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے 4 ستمبر 2020 کو انہیں مقدمے سے بری کردیا تھا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!