حنا الطاف کے ساتھ دوران پرواز غیر اخلاقی حرکت، ویڈیو شیئر کردی

حنا الطاف کے ساتھ دوران پرواز غیر اخلاقی حرکت، ویڈیو شیئر کردی

اداکارہ نے مذکورہ مسافر کے کے رویے کو بے شرمانہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
حنا الطاف کے ساتھ دوران پرواز غیر اخلاقی حرکت، ویڈیو شیئر کردی

Webdesk

|

10 Nov 2026

کراچی: اداکارہ حنا الطاف نے دورانِ پرواز ایک مسافر کے مبینہ نامناسب رویے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اداکارہ حنا الطاف کا اپنی انسٹاگرام اسٹوری کہنا تھا کہ طیارے میں ان کے قریب بیٹھا ایک شخص انہیں مسلسل گھور رہا تھا جس سے وہ بے حد بے آرام محسوس کر رہی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب مذکورہ شخص کو احساس ہوا کہ وہ اس کی ویڈیو بنا رہی ہیں تو اس نے کچھ دیر کے لیے چہرہ چھپایا لیکن پھر دوبارہ گھورنا شروع کر دیا۔

اداکارہ نے مذکورہ مسافر کے کے رویے کو بے شرمانہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ساتھ ہی اداکارہ نے طیارے میں بیٹھے ہوئے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ سادہ لباس، چشمہ اور فیس ماسک پہنے ہوئے تھیں، انہوں نے سوال کیا، کیا میرے لباس میں کوئی خرابی تھی؟ بالکل نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ معاملہ سامنے آنے پر گھورنے والے مسافر کے رویے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!